Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کے پی: سرکاری ملازمین کے لئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاوئنس منظور

پشاور: وزیر اعلیٰ محمود خان نے خیبر پختونخوا نے سرکاری ملازمین کے لئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاوئنس کی منظوری دے دی۔ الاوئنس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا۔ جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اپنے ملازمین کا ڈسپیریٹی ریڈکشن الاوئنس دینے والا پہلا صوبہ ہے۔ موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے۔ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاوئنس سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پی ٹی ائی حکومت نے پورا کر دیا۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ مشکل مالی صورتحال کے باوجود پچھلے سال بھی ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔ تاہم اسی طرح سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کا سلسلے آئندہ بھی جاری رکھے گے۔

Related posts

خواتین کو خوبصورت کہنا ہراسانی میں آتا ہے، کشمالہ طارق

Rauf ansari

حلف میں تاخیر: حمزہ شہباز کا دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

Hassam alam

ڈیرہ اسماعیل خان:شدت پسندوں کی سیکورٹی فورسسز پر فائرنگ،دوشدت پسند مارے گئے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment