Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو، مریضوں کی تعداد 3083 ہوگئی

اسلام آباد: دارلحکومت میں ڈینگی نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ گزشتہ روز ڈینگی کے مزید 91 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3083 ہوگئی۔ڈینگی سے اب تک 11 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد کے کل کیسز میں سے 1824 کا تعلق دیہی جبکہ 1259 کا شہری علاقوں سے ہے۔ ڈینگی کے سب سے زیادہ 757 کیسز ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں لائے گئے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ فیڈرل جنرل اسپتال میں335، پمز میں 282 ،پولی کلینک میں 108، بینظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں 144،ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں37 مریض لائے گئے جبکہ اس کے علاوہ نجی اسپتالوں و لیبارٹریز میں بھی 1400 سے زائد مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

Related posts

جنسی زیادتی کے مجرم کو نامرد بنانا غیر اسلامی قرار

Rauf ansari

وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب

Hassaan Akif

اختر مینگل کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment