Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مجموعی علاقائی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان فوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی ۔

اس موقع پر پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی امن و استحکام سے متعلق تمام امورپر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگری کے سفیر نے نے علاقائی امن واستحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

Related posts

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پی پی رہنما قتل

Hassaan Akif

ایشیا کپ میں سری لنکا نے سب سے زیادہ میچز کھیلے ہیں

Nehal qavi

پاکستانی نژاد زاہد قریشی امریکا میں پہلے مسلمان وفاقی جج مقرر

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment