Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لٹیروں نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چوروں اور لٹیروں نے توشہ خانہ کے تحائف 18 کروڑ روپے میں فروخت کئے۔ملک پر مسلط ٹولہ چار سال عوام کو بے وقوف بناتا رہا۔ عمران خان کے کرائے کے ترجمانوں کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق دور میں چوروں اور لٹیروں نے توشہ خانہ کے تحائف 18 کروڑ روپے میں فروخت کئے گئے۔چار سال ملک پر مسلط ٹولہ عوام کو بے وقوف بنانے کی مسلسل کوشش کرتا رہا۔ مسلسل جھوٹ بولتا رہا۔عمران خان آٹا، چینی، بی آر ٹی اور فارن فنڈنگ کا چور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد اور ووٹ کی طاقت سے اس ٹولے کو پارلیمان سے اٹھا کر باہر پھینکا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ آج وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا ہوا شخص ملک کا معمار ہے۔ شہباز شریف کو اللہ نے عزت دی ہے۔آج وہ منتخب وزیراعظم ہیں۔ شہباز شریف کو دو مرتبہ گرفتار کیا گیا۔ نیب اور ایف آئی اے کا گزشتہ چار سال سے سارا ریکارڈ ان لوگوں کے پاس موجود ہے جنہوں نے اداروں کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب جھوٹ بولتے ہوئے شرم کریں۔ کم از کم یہ تو سوچ لیا کریں کہ وہ کیا بول رہے ہیں۔فواد چوہدری جن دو افسران کی تبدیلی کا ذکر کر رہے ہیں ان میں سے ایک ڈاکٹر رضوان ان کے دور حکومت میں ہی چھٹی پر چلے گئے تھے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ

Nehal qavi

ناسا کی نئی دوربین خلا میں سن شیلڈ کھولنے میں کامیاب

Hassam alam

ملک بھر میں آج شبِ قدر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

Hassam alam

Leave a Comment