Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا، وہ بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے، پینل آف چیئر ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد راجہ پرویز اشرف نے بطور اسپیکر فرائض سنبھال لیے۔

انہوں نے کہا میں اپنے قائد اور مرد حر آصف زرداری، ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹواور شہیدوں کے وارث بلاول بھٹو کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا شہباز شریف، پارلیمانی زعما اور ایوان کے ایک ایک رکن کا شکر گزار ہوں، کہ مجھے 15 ویں اسمبلی کے 22 ویں اسپیکر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب کیا۔

انہوں نے کہا یہ ہماری ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ ایک سابق وزیر اعظم کو اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے اہل جانا گیا۔

Related posts

شفاف الیکشن کے بعد آرمی چیف کی تقرری ہونی چاہیئے، عمران خان

Nehal qavi

ایسا پلان تیار کر رکھا ہے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آنی، وزیراعظم

Hassam alam

بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کا بھارتی الزام بے بنیاد ہے، ترجمان دفترخارجہ

Rauf ansari

Leave a Comment