Urdu
Uncategorized

سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف سرکاری ملازمین کا ہڑتال کا اعلان

خرطوم : افریقی ملک سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف ڈاکٹروں اور سرکاری اہلکاروں نے عام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈاکٹرزکا کہناہے کہ اب مریضوں کو صرف ایمرجنسی کیسز میں ہی دیکھا جائے گا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیشنل سوڈان ڈاکٹرز سینٹرل کمیٹی کے مطابق ڈاکٹر ملک بھر کے تمام اسپتالوں میں کام روک دیں گے۔ اب مریضوں کو صرف ایمرجنسی کیسز میں ہی دیکھا جائے گا جبکہ سرکاری اہلکاروں نے بھی عام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر کے روز سوڈانی فوج نے ملک کی سویلین حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔ ساتھ ہی وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک سمیت متعدد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔ سوڈان میں عوام پیر سے ہی اس فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

Related posts

نو ہزار پانچ سو ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Rauf ansari

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

Hassam alam

ایتھرئم کے بانی پاکستان کا دورہ کریں گے

support

Leave a Comment