کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اختتام پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا۔ مارکیٹ 61 پوائنٹس کی کمی سے 46 ہزار 539 پر بند ہوئی۔
دن بھر مجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 209 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 112 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,970 جبکہ کم ترین سطح 46,418 رہی۔
