Urdu
تازہ ترین دنیا کھیل

باکسر عامر خان کی گھڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو لندن میں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لٹیروں نے عامر خان کےسر پر بندوق تان کر ان کی قیمتی گھڑی چھین لی۔ دونوں ڈاکو کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ عامر خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں ڈاکووں نے اس وقت ان سے گن پوائنٹ پر گھڑی چھینی جب وہ اہلیہ کے ہمراہ سڑک پار کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ خوش قسمتی سے جس وقت لٹیروں نے مجھ پر بندوق تانی فریال مجھے سے چند قدم پیچھے تھیں۔ اہم چیز یہ ہے کہ ہم دونوں محفوظ ہیں۔ واضح رہے کہ عامر خان کی گھڑی کی مالیت پونے دو کروڑ روپے تھی ۔ جو 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی تھی اور اس میں 719 پیڑے جڑے ہوئے تھے۔

Related posts

میرا گھر میرا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کے اجرا کی منظوری

Hassam alam

حکومت نے قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ کم کیا،عمران خان

Rauf ansari

عوام کو شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، نواز شریف

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment