Urdu

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمار قتل کیس کا تحریری فیصلے میں مختلف احادیث کا حوالہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمار قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے 89 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، عدالت نے فیصلے کے شروع میں مختلف احادیث کا حوالہ بھی دیا اور کہا پرانتھا کمار کو تین مجرموں نے اینٹوں سے مار کر ہلاک کیا اور دو مجرموں نے سری لنکن شہری کو مردہ حالت میں چھت سے کھینچ کر اتارا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ گواہ کے مطابق پرانتھا کمار کو مذہبی اسٹیکر کے بارے میں علم نہیں تھا ، وہ نہیں جانتا تھا کہ مذہبی اسٹیکر پر کیا لکھاہے۔ فیصلے میں کہا ہے کہ عدالتی عدالت نے شک کافائدہ دیتے ہوئے ملزم ندیم کوبری کیا، ملزم ندیم کے خلاف کوئی شہادت نہیں ملی بری کیا جاتا ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے کے آخر میں پراسیکیوشن سمیت تمام ٹیم کا شکریہ ادا بھی کیا ہے۔ گزشتہ روزانسداددہشت گردی کی عدالت نے 6 مجرموں کو سزائے موت اور 9 کوعمرقید کی سزا سنائی تھی۔

Related posts

ملکی سلامتی سے کھیلنے والوں کا محاسبہ کیا جائے، مریم نواز

Rauf ansari

حکومت کا ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ

Nehal qavi

وفاقی کابینہ کی اصلاحات کے بغیر فوری الیکشن میں جانے کی مخالفت

Hassam alam

Leave a Comment