Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلاول بھٹو نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین  بلاول بھٹو سابق وزیراعظم نوازشریف سے اہم ملاقات کےلیے برطانیہ روانہ ہوگئے۔

بلاول بھٹو نجی پرواز بی اے 261 سے روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں نواز شریف سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوگی۔

نواز شریف سے ملاقات کے لیے پیپلز پارٹی کا وفد بھی آج لندن جائے گا۔ وفد میں خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔

بلاول بھٹوزرداری وفد کے ہمراہ لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔ جہاں صدر، چیئرمین سینیٹ اور گورنر پنچاب کے عہدوں پر مشاورت ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نواز شریف سے ملاقات کے بعد واپسی پر اپنی وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔

Related posts

پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز درکار، گال ٹیسٹ کا فیصلہ آج ہو گا

Hassam alam

کراچی کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش

ibrahim ibrahim

پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو مسترد کردیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment