Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

دادو میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین، زخمیوں کیلئے ایک کروڑ روپے کی امداد

اسلام آباد: وزیراعظم کو دادو میں فیض محمد دریانی چانڈیو گاؤں میں آگ لگنے کےواقعے کی رپورٹ پیش کر دی گئی ، وفاقی حکومت کی طرف سے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی امداد کے لیے ایک کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔

وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی بحالی تک ہر ممکن امداد فراہم رکھنے کی ہدایات جاری کی ، اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے،زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔

وزیر اعظم نے ابتدائی رپورٹ کے بعد آگ کی وجہ معلوم کرنے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت دیں اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے اقدامات کو یقینی بنائے کہ مستقبل میں ایسا سانحہ نہ ہو ،غفلت کا پتہ چلنے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

اپنے آئینی کردار کے لیے کسی کو جوابدہ نہیں ہیں،الیکشن کمیشن

ibrahim ibrahim

گروپ ایڈمنز کیلئے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

Hassam alam

امریکہ سات ارب کے منجمد اثاثے افغان مرکزی بینک کو واپس کرے، امریکی جج

Nehal qavi

Leave a Comment