Urdu

لاہور: پنجاب میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے مزید 15 سو پندرہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ دو افراد ڈینگی بخار کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ۔

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 515 مریض رپورٹ ہوئے جس میں سے لاہور سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی تعداد 367 ہے۔

راولپنڈی سے ڈینگی کے 55، شیخوپورہ 9 بہاولپور 8، فیصل آباد ، حافظ آباد سے ڈینگی کے 7 سات،جبکہ گوجرانولہ اور ننکانہ صاحب میں 6 چھ مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 11,655 ہو چکی ہے جبکہ دو افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ڈینگی بخار کے باعث اموات 34 ہوگئی۔

دوسری جانب گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 400,466 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔

Related posts

آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب کے تبادلوں کے خلاف حمزہ شہباز عدالت پہنچ گئے

Hassam alam

ستمبر کے مہینے میں سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئی

Nehal qavi

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پرویز الہیٰ

Rauf ansari

Leave a Comment