اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس آج دن دو بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔
وزیراعظم آفس میں آج ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور تینوں سروسز چیفس شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکیورٹی کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ سکیورٹی ادارے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔
