وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی ہے ۔ خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اور خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکرعوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More