Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

متاثرین سانحہ میہڑ کا امدادی سامان لینے والے پولیس اہلکار معطل

دادو: تحصیل میہڑ میں آتشزدگی کے متاثرین کیلئے لایا گیا امدادی راشن لے جانے پر ایس ایس پی دادو نے7 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے ۔

دادو کی تحصیل میہڑ میں آتشزدگی کے متاثرہ افراد کے لیے لایا جانے والا امدادی راشن پولیس اہلکار لے اڑے ۔پولیس اہلکاروں کی امدادی سامان لے جانے کی اب تک نیوز کی خبر پر ایس ایس پی دادو عرفان علی سموں نے نوٹس لیتے ہوئے ریپڈ رسپانس فورس دادو کے سات اہلکار معطل جبکہ ایس ایچ او اور ہیڈ محرر تھانہ فریدآباد کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے۔

ایس ایس پی انچارج کمپلینٹ سیل انسپکٹر نظیر احمد ملاح کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے دو دن میں رپورٹ پیش کریگی۔انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مزید کارروائی میں عمل میں لائی جائے گی۔

معطل اہلکاروں میں اے ایس آئی محمد اسماعیل سومرو، کانسٹیبل پرویز احمد ،کانسٹیبل کاشف حسین، کانسٹیبل محمد حسین، کانسٹیبل اسد علی، ڈرائیور ھیڈ کانسٹیبل وحید علی، کانسٹیبل کفیل احمد ،سپاہی سالاری شامل ہیں۔

Related posts

گورنر سندھ نے گرین لائن بس پر حملے کو افسوس ناک قرار دے دیا

Hassaan Akif

شریف خاندان نے عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی، شہزاد اکبر

Hassaan Akif

عمران خان شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، شیری رحمان

Rauf ansari

Leave a Comment