Urdu
تازہ ترین کھیل

وسیم خان آئی سی سی کے نئے جنرل منیجر منتخب

لندن: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا نیا جنرل منیجر منتخب کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹیو وسیم خان آئی سی سی میں جیف آلڈرائس کی جگہ منتخب ہوئے ہیں اور وہ اگلے ماہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔ وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں شمولیت اختیار کرنا اعزاز کی بات ہے۔

آئی سی سی کے موجودہ جنرل منیجر آلڈرائس نے وسیم خان کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے وسیم خان ادارے کے لیے انتھک محنت کریں گے اور اپنے تجربے سے ادارے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنایا گیا تھا جس کے بعد وسیم خان عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔

Related posts

الآصف اسکوائر سے اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے کی لاش بر آمد

Rauf ansari

حمزہ شہباز عہدے سے فوری الگ ہوجائے،فواد چوہدری

ibrahim ibrahim

ٹیسٹ کرکٹرز اظہرعلی، حسن علی اور محمد عباس کی وطن واپسی

Rauf ansari

Leave a Comment