Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم، رانا ثناء اللہ سمیت 100 سے زائد افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ای سی ایل سے ایک سو سے زائد افراد کے نام نکال دیئے۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف بھی شامل ہیں۔ نیب اور ایف آئی اے کی سفارش پر اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔

وزارت داخلہ نے ای سی ایل سے ایک سو سے زائد افراد کے نام نکال دیئے۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف کے نام نکال دیئے گئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت کئی اور اہم شخصیات کے نام بھی نکالے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت، حساس ادارے کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈلنے والے نام موجود رہیں گے۔چار ماہ تک رہنے والے تمام نام آی سی ایل سے نکال دیئے جائیں گے۔

وزرات داخلہ میں لسٹوں کی چھانٹی جاری ہے۔ چار ماہ تک رہنے والے تمام 3000 نام ای سی ایل سے نکال دیئے جائیں گے۔

Related posts

جیل ملازمین کی چھٹیوں کے نام پر رشوت ستانی ناقابلِ برداشت ہے

Hassam alam

ادکارہ میشاء شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ibrahim ibrahim

کاروباری ہفتے کے آخری روز حصص بازار میں تیزی

Rauf ansari

Leave a Comment