Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین کے مطابق نہیں ہوا، گورنرپنجاب

لاہور: پنجاب میں انتقال اقتدار کے معاملے پر گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو رپورٹ ارسال کر دی ہے ۔۔ رپورٹ میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پرآئینی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے صدر عارف علوی کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین اور قانون کے مطابق نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کی ووٹنگ کا ریکارڈ ٹیمپرڈ ہے۔پولیس کو رولز کے خلاف ایوان میں داخل اور ارکان کوووٹ دینے سے روکا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گورنر آفس کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ بھی موصول نہیں ہوا۔گورنر کو جب استعفیٰ موصول نہیں ہوا تو اسے منظور کیسے کرسکتاہے؟۔وزیراعلیٰ کا الیکشن کالعدم قراردیاجائے۔

Related posts

چودھری پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں،شجاعت حسین

ibrahim ibrahim

کراچی:ضمنی انتخاب کی پولنگ ختم، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

ibrahim ibrahim

عوام کو ایک خودمختار پاکستان کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ بتاؤں گا، عمران خان

Hassam alam

Leave a Comment