بابر اعظم اور فخر زمان کی روضہ رسول پر حاضری

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان عمرہ کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں مکمل آرام کررہی ہے۔کوئی سیریز نہ ہونے کے باعث کھلاڑی بھی اپنی فیملیز کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔چند کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔جبکہ کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بلے باز فخرزمان عمرہ کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔

دونوں کھلاڑیوں کی دوران عمرہ لی گئیں تصاویر ان کے ایک دوست نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

بابر اعظم اور فخرزمان احرام باندھے مسجد نبوی میں موجود ہیں۔وہاں بھی ان کے چاہنے والوں نے انہیں گھیر لیا اور کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیز بنوانے کی فرمائش کرڈالی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More