Urdu

اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم معطل کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا آرڈر معطل کر دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، 30 روز میں فیصلے کا حکم معطل کر دیتے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف کی دوسری درخواست میں کیا استدعا ہے؟۔

تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ اس درخواست میں ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو، عامر کیانی کی دیگر جماعتوں کے خلاف درخواست پر کارروائی سست روی کا شکار ہے، تحریک انصاف کو الگ کر کے ہمارے خلاف کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی پارٹیز آرڈر کے تحت تو کسی جماعت کو ایسی رعایت دینی ہی نہیں چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی، پی ٹی آئی نے جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی.

Related posts

ملک میں اومی کرون کے پھیلاؤ میں شدت، لاہور میں 42 کیس سامنے آگئے

Hassam alam

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 14 فروری سے کھل جائیں گے

Rauf ansari

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، اہم امور پر گفتگو

Rauf ansari

Leave a Comment