Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی درخواست پر فیصلے کے خلاف اپیل تیار کر لی ہے اور معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اپیل رات 12 بجے سے پہلے دائر کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے جبکہ ہائی کورٹ کے جانب سے حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے۔ وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے پاس گورنر اور صدر کے خلاف کوئی بھی کارروائی کا اختیار نہیں جبکہ آئین کا آرٹیکل 248 مکمل صدر اور گورنر کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے کل تک حلف لینے کا حکم دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل جمعرات تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔ حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے۔

Related posts

پی ٹی آئی حکومت گوادر کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہی، وزیر اعظم

Hassam alam

پورے ملک کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں جام کر دیا، فضل الرحمان

ibrahim ibrahim

ملک میں کورونا کی پانچویں لہردم توڑنے لگی

Rauf ansari

Leave a Comment