Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہماری حکومت سب سے بڑا ذخیرہ چھوڑ کرگئی تھی، فواد چوہدری

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھٹو کا نواسہ شہباز شریف کا وزیر خارجہ بن گیا اور اب پیپلز پارٹی اصل میں ن لیگ میں شامل ہو گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی دباؤ کی وجہ سے ان کو دورہ سعودی عرب پر یوٹرن لینا پڑا اور اگر عوامی دباؤ پر فیصلہ واپس نہ لیا جاتا تو ملک کا بہت معاشی نقصان ہوتا۔ ان کےعمرے کے وفد میں 3 مالشیے بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ کوئلہ مہنگا ہو گیا کیونکہ انہوں نےادائیگی نہیں کی اس لیے لوڈشیڈنگ ہے۔ ان کے ایل این جی کے 2 بڑے سودے ڈیفالٹ کر گئے ہیں۔ تحریک انصاف 10 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ذخیرہ چھوڑ کر گئی تھی۔ پاکستان میں بجلی اور ڈیزل کا بہت بڑا بحران پیدا ہوچکا ہے جبکہ فصل پک چکی ہے اور کسانوں کو ڈیزل نہیں مل رہا۔ بجلی اور ڈیزل کا بحران ان کی بدانتظامی کی وجہ سے ہوا ہے اور توانائی کا ان کے پاس وزیر ہی نہیں۔

Related posts

حکومت نےآج سینیٹ میں اپنی برتری ثابت کردی، فواد چوہدری

Rauf ansari

عمران مافیا جیل جانے کی تیاری کریں، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،فواد چوہدری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment