Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پانامہ اور اقامہ ڈرامے کے فنکارایک جگہ جمع ہوئے، رانا ثنااللہ

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پانامہ اور اقامہ کے ڈرامے کے فنکارآج ایک جگہ جمع ہوگئے ۔ دونوں کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا ۔صداقت اور امانت کے سرٹیفکیٹ ایک دوسرے کو بانٹنے والے ایک جگہ اکٹھےہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان کافنکاراورڈیم کامعماردونوں کاگٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔ ایک توشہ خانہ کھا گیا ا ور دوسرا ڈیم کے پیسوں کا حساب نہیں دیتا ۔نواز شریف کے خلاف سازش کے کرداروں کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

Related posts

پی ایس ایل 7 میں ‌ کراچی کنگز کی پہلی فتح

Rauf ansari

غلطی اور غلطی کی تصیح دونوں لاڈلے کے حق میں، مریم نواز

Hassam alam

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی شہر اقتدار میں آمد

Rauf ansari

Leave a Comment