اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔پہلے نو ماہ میں ترسیلات زر سترہ اعشاریہ ایک فیصد اضافے سے تئیس ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات چھبیس فیصد اضافے سے تئیس ارب ڈالر جبکہ درآمدات اکتالیس فیصد اضافے سے ترپن ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔کرنٹ اکائونٹ خسارے میں تیرہ ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رپورٹ کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری دو فیصد کمی سے رہی۔
