انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی کرکٹرز کی شاندارکارکردگی کاسلسلہ جاری ہے۔ حسن علی نے پانچ، شاہین شاہ اور حارث رؤف نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ شان مسعود نے ایک اورففٹی جڑدی۔
انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی کرکٹرز کاجادوسرچڑھ کربول رہاہے۔ لنکاشائرکی جانب سے حسن علی نےپینتالیس رنزدے کرپانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ لارڈزکے میدان میں مڈل سیکس کے شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور لیسٹرشائرکوایک سو اننچاس رنز پرآؤٹ کرنے میں اہم کردار اداکیا۔ یارکشائرکے خلاف کینٹ نے چھ وکٹوں کے نقصان پردوسوستررنزبنائے۔ یارکشائرکے حارث رؤف نے تین کھلاڑی میدان بدرکیے۔
ڈربی شائرکے شان مسعود نے گلیمورگن کے خلاف ساٹھ رنز کی ایک اور عمدہ اننگ کھیلی اور مسلسل پانچویں نصف سنچری بنائی۔ لیفٹ ہینڈر دوڈبل سنچریزسمیت پانچ اننگز میں چھ سواکہتررنزبناچکے ہیں۔
