اسلام آباد: پاکستان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمعۃ الوداع پر اسرائیلی فوج نے متعدد بے گناہ فلسطینی نمازیوں پر تشدد کیا۔ عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے اقدام کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی فوج نےمتعدد بےگناہ فلسطینی نمازیوں کو زخمی کیا۔2ہفتوں کے دوران مسجد اقصیٰ پر 300فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے اقدام کرے۔تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام مسلم دنیا کیلئے شدید تشویش کا باعث ہے۔فلسطین کاز کیلئے بلاروک ٹوک حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔