وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گارڈ آف آنر پیش

لاہور: نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیا۔ اسپیکر قومی اسبلی نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر حمزہ شہباز سے حلف لیا۔ حمزہ شہباز پنجاب کے 21ویں وزیر اعلیٰ بن گئے۔ حمزہ شہباز کو حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتخابات کیے گئے تھے جبکہ گورنر ہاؤس کو سیل کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے دو روز قبل، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ 28 اپریل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔ حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More