Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان پر مشکل وقت ہے، ساتھ چھوڑنا غداری ہوگی، شیخ رشید

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ وہ سیاست سے ریٹائر ہونا چاہتے ہیں ،مگر اس وقت عمران خان پر کڑاوقت ہے،ایسے وقت میں ان کا ساتھ چھوڑنا غداری ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان سے ملکر آرہا ہوں ،وہ ایسا کوئی کام نہیں کرےگا جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔عمران خان ملک کے منافی کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہماری کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے مگر جس طرح عمران خان کو دیوار سے لگایا گیا وہ بھی غلط ہے، ہر آدمی یہ سمجھتا ہے کہ عمران خان سے زیادتی ہوئی ہے، میں کوشش کررہا ہوں کہ عمران خان کو واپس لایا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال کو شدیدخطرات ہیں، موجودہ صورتحال میں خاموش تماشائی بن کرنہیں رہا جاسکتا، سب کو واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ اگر عمران خان نہیں ہےتو پھر آپ بھی نہیں ہونگے۔ ہمیں سلیکٹڈ کہنے والے اب خود امپورٹڈ بن گئے ہیں ۔

مسجدنبوی ﷺ واقعے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسجدنبوی ﷺمیں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہوناچاہیے تھا مگر ان لوگوں کی شکلوں سے ہی لوگ نفرت کرتے ہیں، یہ لندن یا دنیا میں کہیں جائیں گےتوان کو انڈے،ٹماٹر پڑیں گے پہلے سے خبردار کررہا ہوں بعد میں نہ کہنا کہ شیخ رشید نے ایسا بولا تھا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں اردو میڈیم ہوں، مداخلت اور ساز ش میں کیا فرق ہے؟ اچھی طرح جانتا ہوں، میرے نزدیک مداخلت سازش سےبھی زیادہ خطرناک ہے۔

حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میرے محلے کے درزی کپڑے نہیں دے رہے کہتے ہیں بجلی نہیں ہے۔‏‎ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مئی سیاست کے لیے اہم مہینہ ثابت ہوگا۔‎

Related posts

سپریم کورٹ کی پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت، کارکن رہاکرنےکا حکم

Rauf ansari

حمزہ شہباز کا حلف آئینی بحران پیدا کرے گا، پنجاب کابینہ کا اعلامیہ

Hassam alam

برسوں بعد بھی خلاء نوردوں کے نقشِ پا چاند پر موجود

Hassam alam

Leave a Comment