Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے ۔

قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک کیلئے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی تھی۔

Related posts

سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑا چیلنج ہے، شہباز شریف

Nehal qavi

وزیراعلیٰ پنجاب مخالفین کو پھانسیاں دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، عطا اللہ تاڑر

Nehal qavi

کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

Rauf ansari

Leave a Comment