مسجد نبوی کی بے حرمتی، عمران خان سمیت 150 افراد پر مقدمہ درج

فیصل آباد:مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزراء کے خلاف نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں سابق وزیر اعظم عمران خان،سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ،سابق مشیر شہباز گل، انیل مسرت اور بیرسٹر عامر الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

فیصل آباد پولیس نے مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 295، 296 اور 109کے تحت درج کیا ہے ۔ ایف آئی آر کا متن میں کہا گیا ہے کہ 150سے زائد لوگوں کا جتھہ سعودی عرب روانہ کیا گیا تاکہ وہاں ہلڑ بازی کرسکیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More