Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سکیورٹی انتظامات پر اجلاس

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں ڈیزل کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال،غیر ملکی افراد خصوصاً چینی باشندوں کی سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لا اینڈ آرڈر کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔عوامی نمائندے بھی اپنے اضلاع میں امن عامہ کی کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عید پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے کے بعض شہروں میں ڈیزل کی قلت کا سخت نوٹس ہوئے کہا کہ ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھایا جائے۔کاشتکار بھائی ہیں، ان کے مسائل کا پورا احساس ہے۔ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی فوری رابطہ کیا جائے۔

مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں حمزہ شہباز نے کہا کہ محنت کش کو اللہ تعالیٰ کا دوست قرار دے کراس کی عظمت کو تسلیم کیا گیا ہے۔دل مزدوروں او رمحنت کشوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔۔یکم مئی مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے کے بارے میں عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Related posts

قومی سلامتی اجلاس میں اپویشن کو افغانستان کے معاملے پر اعتماد میں لیا، وزیرخارجہ

Rauf ansari

سپریم کورٹ نے فل کورٹ کی تشکیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ibrahim ibrahim

شوگر اور پیٹرول مافیا کا سرغنہ عمران نیازی ہے، عظمیٰ بخاری

Rauf ansari

Leave a Comment