Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

خیبر پختونخوا حکومت کا کل بروز پیرعید الفطر منانے کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کل بروز پیرسرکاری سطح پرعید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلی محمود خان نے کل عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا۔

معاون خصوصی اطلاعات کے پی بیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔ جس کے بعد خیبرپختونخواحکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ کل صوبے بھرمیں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کل گورنر ہاوس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔ جبکہ کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔

Related posts

آئی ایس پی آر نے شاہراہ قراقرم کے تاریخی منصوبے پر دستاویزی فلم جاری کردی

Hassaan Akif

کرپشن میں اضافے پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع، بحث کروانے کا مطالبہ

Rauf ansari

کورونا وائرس نے پھر سر اٹھا لیا ہے، ڈبلیو ایچ او

Hassam alam

Leave a Comment