Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی نے آمروں اور دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں عوام راج کرتی ہے ۔ پیپلزپارٹی نے ملک میں آمروں کو بھی شکست دی اور دہشت گردوں کا بھی مقابلہ کیا۔

لاڑکانہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور عوام پر جب بھی کوئی مصیبت آئی پیپلز پارٹی نے سامنے آکر ملک و قوم کو مصیبت سے نکالا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت میں عوام راج کرتی ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک میں نہ صرف آمروں کو بھی شکست دی بلکہ دہشت گردوں کا بھی مقابلہ کیا ۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔ اج ایک بار پھر ملک مشکل میں ہے۔ عمران خان کے دورِ حکومت میں جس سطح پر غربت اور بے روزگاری پہنچ چکی ہے ملکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا ہے ۔ وقت آچکا ہے کہ اس سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے دو سپاہی لانس نائیک اسد اور سپاہی آصف نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگادیں مگر اپنے فرض پر سمجھوتہ نہیں کیا۔قوموں کی آبرو ایسے ہی بہادر سپاہیوں کی وجہ سے قائم رہتی ہے۔

انہوں کہا کہ افغانستان سے ملحقہ سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی مذموم کوششیں تشویشناک ہیں۔اپنی سرحدوں کے دفاع میں ہر پاکستانی ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

Related posts

تحریک انصاف نے ملک کا جو حشر کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی

Hassam alam

پرویزالہیٰ اور شفقت محمود کے درمیان ملاقات میں اہم سیاسی امور پر گفتگو

Rauf ansari

چوہدری شجاعت سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment