Urdu
پاکستان تازہ ترین

صدرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے پوری قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہوئے ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھیں، یہی اس دن کی حقیقی روح اور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا پیغام ہے۔

عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ اس مبارک دن کو تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کے لیے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صبر، ایثار اور قربانی کے ماہ مقدس نے ہمیں دوسروں کی تکالیف کا جو احساس عطا کیا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ عید الفطر کی خوشیاں مناتے ہوئے ہم ضرورت مندوں کا خاص خیال رکھیں۔ یہی اس دن کی حقیقی روح اور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا پیغام ہے۔

Related posts

تبدیلی نے ملک کو تباہ کردیا ہم اسے تباہی سے نکالیں گے، آصف زرداری

Rauf ansari

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7روپے 91پیسے کا اضافہ

ibrahim ibrahim

ملک میں مہنگائی کی شرح 21.32 فیصد ہوگئی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment