آرمی چیف نے عید کوٹلی سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ گزاری

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور عید کوٹلی سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ گزاری ۔ کور کمانڈر راولپنڈی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں کے ساتھ منائی ۔۔ لائن آف کنٹرول آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے کوٹلی سیکٹر کے علاقے ڈنگی میں جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز پڑھی، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء اور ان کی خاندانوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More