مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پارٹی میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپسی اختلافات کی افواہیں اڑانے والوں کا کوئی علاج نہیں ہے۔
گجرات میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی نےکہا سب کہہ رہے ہیں ہمارا آپس میں اختلاف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چوہدری سالک کہیں نہیں گیا، چوہدری شجاعت نے جب کان پکڑ کر کہا سیدھے ہو جاؤ تو سب اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے ۔ انہوں نےکہا کہ الیکشن و سیاست میں سولو فلائٹ کی گنجائش نہیں ہوتی، موضوع بحث بنے ہمارے آپسی اختلافات کی نہ کوئی وجہ ہے اور نہ کوئی ایسی بات۔ نارمل اختلافات ہرگھر میں ہوتے ہیں سوچ اور رائے الگ ہونے کے باوجود سب ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔
