Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیرِاعظم کا افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہارافسوس

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے افغانستان میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں امداد بھجوا رہے ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں افغانستان میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے افغان عبوری حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کی مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی امداد کے لیے آگے بڑھے ۔وزیراعظم نے او آئی سی افغان ہیومینٹیرین ٹرسٹ کے فورم سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب کے نتیجے میں افغانستان میں پہلے سے جاری انسانی بحران میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ بر وقت اقدامات نہ ہوئے تو جانی نقصانات بڑھنے کا خطرہ ہے۔انہوں نے عالمی برادی سے خوراک، طبی امداد، بے گھر افراد کو پناہ گاہوں کی فراہمی کے لیے فوری امدادی پروگرام شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related posts

عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے، فواد چوہدری

Zaib Ullah Khan

ن لیگ کا عید کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

امریکہ یوکرین میں فوج نہیں بھیجے گا،جوبائیڈن

ibrahim ibrahim

Leave a Comment