Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان بیرونی سازش پر تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کمیشن اور تحقیقات سے بھاگنے کا مقصد غیر ملکی مراسلے پر سیاست کو جاری رکھنا ہے۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف نے غیر ملکی مراسلے پر کمیشن کے قیام کے فیصلے کو ہی مسترد کر دیا ہے۔ تحریک انصاف جس عدلیہ پر آج گالم گلوچ کر رہی اس کے کمیشن پر کیسے اعتبار کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کی طرح کل کو عدلیہ پر جانبداری کا الزام لگا کر سیاست کرے گی۔ ہمیں پورا یقین ہے تحریک انصاف عدلیہ کے بنائے کمیشن کے فیصلے کو بھی تسلیم نہیں کرے گی۔

شیری رحمان کا کہان تھا کہ عمران خان سمجھتے ہیں بیرونی سازش کا بیانیہ ان کو انتخابات جیتنے میں مدد کرے گا۔کمیشن اور تحقیقات سے بھاگنے کا مقصد اس معاملے پر سیاست کرتے رہنا ہے۔تحریک انصاف کو معلوم ہے کہ کمیشن کی انکوائری میں ان کا بیانیہ ختم ہو جائے گا۔

Related posts

آزاد عدلیہ، آزاد الیکشن کمیشن ہر پاکستانی کا مطالبہ ہے، سراج الحق

Zaib Ullah Khan

پنجاب پولیس کا پرویزالہٰی کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ

Rauf ansari

بھارت کو روس سے ایس-400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کی فراہمی شروع

Hassam alam

Leave a Comment