Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ منظورکرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین گزشتہ روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے والی چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ۔

خیال رہے کہ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے دوسری مرتبہ استعفی دیا۔ وہ 2016 سے بطور چیئرمین واپڈا کام کر رہے ہیں، جون 2021 میں اپنی ملازمت کی معیاد پوری ہونے پر انہوں نے اپنا استعفی اس وقت کے وزیراعظم کو بھیجا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے کے بجائے انہیں دوسری مرتبہ اگست 2026 تک 5 سال کیلئے چیئرمین تعینات کردیا۔

Related posts

قذافی اسٹیڈیم 13 سال بعد ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلئے تیار

Zaib Ullah Khan

پاکستان اور ازبک افغانستان کو تسلیم کروانے کیلئے مہم چلائیں گے، وزیراعظم

Rauf ansari

ملک بھر میں کورونا کے مزید 66 کیسز سامنے آگئے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment