لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کو پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں،تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ہدایت جاری کیں کہ تمام اقدامات کی رپورٹ جلد وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائیں۔