Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کورونا وائرس سے مزید9 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 414 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید706کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار28ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں49ہزار486کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68ہزار776، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار723، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار653، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار813، بلوچستان میں 33 ہزار220، آزاد کشمیر میں 34 ہزار455 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار387 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 904 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار983، خیبرپختونخوا 5 ہزار733، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان بڑی فوجی مشقیں شروع

Nehal qavi

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 263 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

ملک ریاض نے خود سے منسوب حالیہ آڈیو ٹیپ کو جعلی قرار دیدیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment