جنوبی پنجاب میں کپاس کے کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہےکہ جنوبی پنجاب میں کپاس کے کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں۔ کپاس کی بوائی میں تاخیر پیداوار میں کمی، کسانوں کو معاشی نقصان اور ملکی خزانے کو نقصان کا باعث بنے گا۔

جنوبی پنجاب کے کپاس کے کاشتکاروں کی مشکلات کے حوالے سے ٹوئیٹ میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب پر قابض سسیلین مافیا ان مسائل سے ناواقف ہے۔ اس کے پاس مسائل کا کوئی حل بھی نہیں ہے۔سندھ میں پانی کی چوری کو کوئی روکنے والا نہیں۔جنوبی پنجاب میں کپاس کے کاشتکاروں کو پریشانی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے پیداوار متاثر ہو گی۔ سسیلین مافیا کا زرداریوں سے گٹھ جوڑ غریب کاشتکاروں کو مہنگا پڑ رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے جمہوریت کا قتل اور پارلیمان کی بالادستی کو تہس نہس کر دیا گیا۔ یہی واردات پنجاب میں دہرانے کی کوشش کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More