Urdu
کھیل

پاکستان،سری لنکاویمنزسیریز:ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچزکی تیاریاں شروع

پاکستان اورسری لنکاویمنزکرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اوراتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچزکی تیاریاں شروع ہیں۔ تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا۔ سیریز کاآغاز 24 مئی کوپہلے ون ڈے سے ہوگا۔

پاکستان اورسری لنکا ویمنزکرکٹ سیریز24مئی سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔ تین ون ڈے اورتین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ۔ ویمنز پلیئرز پیر سے باقاعدہ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گی ۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کوبہتربنانے کوشش کی جائے گی اور بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کرائی جائیں گی۔

قومی ویمنز کرکٹ کی کپتان کپتان بسمہ معروف سمیت چار ٹاپ پلیئرز دبئی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے باعث تربیتی کیمپ سے استثنیٰ دیاگیاہے۔

پاک سری لنکاویمنزسیریزکے ون ڈے میچزچوبیس، چھبیس اور اٹھائیس مئی کوکھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریزکے میچز یکم، تین اورپانچ جون کوشیڈول ہیں۔

Related posts

پہلاون ڈے:جنوبی افریقا نے بھارت کو31 رنزسے ہرادیا

ibrahim ibrahim

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ:پاکستان کی دوسری پوزیشن

ibrahim ibrahim

آسٹریلیا نے نوواک جوکووچ کا ویزہ منسوخ کردیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment