Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

جنوبی پنجاب میں چینی من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگی

ملتان: جنوبی پنجاب میں چینی من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگی۔ سرکاری ریٹ 95 روپے فی کلو پر چینی کسی مارکیٹ میں موجود نہیں۔

چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنا حکومت کیلئے درد سر بن گیا۔ کئی بار سبسڈی کا اعلان بھی کیا گیا۔ کنٹرول ریٹ پر چینی یوٹییلیٹی اسٹور پر دستیاب تو ہے مگر چینی خریدنے کے لیے دیگر اشیاء کی خریداری کی بھی شرط رکھی گئی ہے جبکہ عام مارکیٹ چینی 120 سے 125 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں تیزی ہے، دکاندار 110 روپے فی کلو چینی دکاندار خریدے تو وہ 95 روپے میں کیسے فروخت کر سکتا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی ضرورت کی اشیاء کے نرخ کنٹرول کیے جائیں تاکہ مہنگائی میں کمی آسکے۔

Related posts

لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست

Rauf ansari

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا

ibrahim ibrahim

امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

Hassaan Akif

Leave a Comment