Urdu
تازہ ترین کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال 2022 کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ہنڈرڈانڈیکس 44ہزارکی حد سے نیچے چلا گیا۔ مندی کےباعث مارکیٹ میں 3 عشاریہ 23فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں آغازسے اختتام تک مندی چھائی رہی۔ دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 884 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر کر 43 ہزار 991 پر پہنچ گیا۔

جس کے بعد 1 ہزار 71 پوائنٹس کم ہوئے جو بعد میں مزید کم ہو کر 13 سو 15 ہوگئے۔

دن کے اختتام تک کم ہونے والے پوائنٹس کی تعداد 14 سو 47 ہوگئی اور 100 انڈیکس 43 ہزار 393 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھرمجموعی طورپر368 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 310کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ صرف44کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 44,841 جبکہ کم ترین سطح 43,233 رہی۔

Related posts

امید ہے عمران خان شکست قبول کرینگے، احسن اقبال

Rauf ansari

کراچی کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی

ibrahim ibrahim

وزیراعلیٰ پنجاب کی سیاحوں کوسہولیات فراہم کرنے کے احکامات

Rauf ansari

Leave a Comment