Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

رانا ثناللہ کی صدرمملکت اور گورنرپنجاب کو تنبیہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ کی صدر مملکت عارف علوی اور گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کوخبردار کردیا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چند گھنٹوں کے گورنر شرافت سے گھرچلے جائیں۔ اپنی عزت مزید خراب نہ کریں توبہترہوگا۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی اور گورنر پنجاب عمر چیمہ ایسا کوئی کام نہ کریں کہ تاریخ اور عوام آپ پر تھو تھو کرتی رہے۔ صدرمملکت عارف علوی وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس کے پابند ہیں اس سے ہٹنا آئین شکنی ہوگی۔ صدر مملکت اور گورنر پنجاب آئین اور سپریم کورٹ کے حکم پر چلیں کسی بھی خلاف ورزی سے باز رہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے صدر کے پاس کوئی اِن ہیرنٹ یا ریذیڈیول اختیارات نہیں ۔ پارلیمانی جمہوریت میں صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے ۔ اُن کے پاس ویٹو کا اختیار نہیں ۔ صدر عارف علوی پی ٹی آئی سیکریٹریٹ اورعمران خان کے غلام نہ بنیں بلکہ آئین پر چلیں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ عمرچیمہ جاتے جاتے کوئی نیا گند گھولنے سے باز رہیں اور شرافت سے گھر چلے جائیں۔ آئین سے ہٹنے والوں کو آئین، عدالت اور عوام کی سزا کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

Related posts

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے والد نے عدالت سے رجوع کرلیا

Hassam alam

کنزیومر کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو تین ماہ قید کی سزا سنادی

Rauf ansari

ایاز صادق نے اسپیکر اسد قیصر کے رویہ کو متعصبانہ قرار دے دیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment