عوام کو ایک اور ہائی وولٹ جھٹکا، بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد:عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔

نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ مالی سال 2021-22ء کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ صارفین سے بجلی کی چوری اور لاسز کے چارجز بھی وصول کیے جائیں گے۔ فیصلے سے صارفین پر 3 ماہ میں 14 ارب 33 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔ نیپرا نے نوٹی فکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More