اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا، الیکشن کمیشن آج تین بجے فیصلہ سنائے گا۔
پی ٹی آئی منحرف ارکان قومی اسمبلی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی اور دلائل مکمل ہوجانے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔کیس کی آج ہوئی سماعت میں نور عالم خان کے وکیل گوہر خان نے دلائل دیئے۔
