Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان اوربرطانیہ ترقی کےسفرمیں پارٹنر ہیں، حمزہ شہباز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہناہے کہ پنجاب میں تعلیم،صحت،امن وامان اور دیگرسماجی شعبوں میں بہتری کیلئےبرطانوی تعاون کوقدرکی نگاہ سےدیکھتے ہیں۔برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سےبرطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی۔ انہوں نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور ،پاک برطانیہ تعلقات کےفروغ اورسماجی شعبوں میں تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی وخوشحالی کےسفرمیں اہم پارٹنر ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں تعلیم،صحت،امن عامہ اوردیگر سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے دن رات کام کررہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشرے میں انتہا پسندانہ رویے ترقی کیلئے زہر قاتل ہیں۔پاکستان کی ترقی کے لئے نئے جذبےاو رعزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔پاکستان کو روشن خیال اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہمارا مشن ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کےساتھ تعلیم، صحت اوردیگر سماجی شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔انگلینڈکی کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر کی پرواز جاری

Nehal qavi

حقیقی آزادی جلسے میں فسطائیت سے نمٹنے کے منصوبے کا اعلان کروں گا، عمران خان

Nehal qavi

محکمہ موسمیات کی آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرنوالہ میں بارش کی پیشگوئی

Hassam alam

Leave a Comment