Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان 4 سالہ حکومت کی کارکردگی پر 4سکینڈ بات نہیں کرسکتے، مریم نواز

صوابی: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے آج ملک وینٹی لیٹر پر ہے۔ شکایت صرف یہ ہے جو ساتھ کھڑے تھے اب ساتھ دینےکو تیار نہیں ہے اور تمہاری غلاظت کا ٹوکرا افواج پاکستان کیوں اٹھائے۔ تمہاری غلاظت کا ٹوکرا تم کو خود اٹھانا ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے بازوں، قومی مجرموں اور جادو ٹونے سے پاکستان کو چلانے والوں سے جان چھوٹ گئی ہے۔آئندہ الیکشن میں کے پی کی جان بھی عمران خان سے چھوٹنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چارسال حکومت کی لیکن چارسیکنڈ کارکردگی پربات نہیں کرسکتے۔ جھوٹا خط ایک بہانہ تھا مقصد کارکردگی چھپانا تھا۔عمران خان تمہارے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے تمہیں نکالا ہے۔ تمہارے اقتدارمیں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی ارکان ن لیگ سےٹکٹ مانگ رہے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان چار سال سرکاری خرچے پر ہیلی کاپٹر کے جھولے لیتا رہا اور عوامی مسائل سے بے خبر رہا۔نااہلی کو سازش کے ڈرامے میں چھپانے کی کوشش کرو گے تو عوام یہ نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان تباہی کے دہانے پرکھڑا تھا نہ بچایا جاتا تو معلوم نہیں کیا ہوجاتا۔ملک کو درست راستے پر لانا ایک دو مہینے کا نہیں ایک دو سال کا کام ہے۔ عمران خان جتنی گند پھیلا کرگیا اس کو درست کرنے کیلئے ایک دوسال چاہئیں۔

Related posts

اشیائے خور و نوش کی قیمتیں اسمگلنگ کی وجہ بڑھتی ہیں، عمران خان

Rauf ansari

کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص بازار میں شدید مندی

Rauf ansari

قبائلی اضلاع میں یکم فروری سے پاکستان اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد

Rauf ansari

Leave a Comment